Friday, June 10, 2016

ائے. .... میری قوم تیرے جانچنے کا پیمانہ کیا هے. .... ؟؟

2008 میں جب میں نے حکومت سنبھالی اور وہ مکمل میری حکومت نہیں تهی ایک اتحادی ایک مخلوط حکومت تهی میں صرف قیادت کر رہا تها. .. پنجاب کا اختیار ن لیگ کے پاس ، خیبر پختون خواہ کا اختیار اے این پی کے پاس ، سندھ میں ادها اختیار ایم کیو ایم کے پاس ، بلوچستان میں اختیار جو جیتا سب کے پاس تها.

مرکز میں اختیار پیپلزپارٹی ، اے این پی ، جے یو آئی ، ایم کیو ایم اور ارکان فاٹا کے پاس تهے . ...

وہ میری حکومت تو نہیں تهی ہاں میں اسکو لیڈ کر رہا تها. .... میرے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تهی ، نہ بهاری مینڈیٹ اور نہ هم سنگل لارجسٹ پارٹی تهے. .. میری کمزوری کی حالت یہ تهی کہ کسی بهی بیرون ملک اہم دورے سے پہلے میں صوبائی اسمبلیوں سے اپنے پر اعتماد کی قرارداد پاس کر وا کر جایا کرتا تها ہاں یہ بهی ریکارڈ هے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی سے اعتماد کی قرارداد کبھی نہ آئی. ..

اس کے باوجود میں نے سفارتی محاز پر ملک کو محفوظ رکها ، بمبئی حملوں پر تحفظات کے باوجود ہندوستان کا پانچ سال موقف رہا " دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں "
اور افغانستان سے آواز آتی تهی " پاکستان ہمارا اسلامی برادر ملک نہیں بلکہ جڑواں بهائی هے "

میں نے دو سرحدوں سے ملک کو عوام کو اور افواج پاکستان کو محفوظ رکها میں نے زبان سے جنگ جیتی. .... تمہارا بارود محفوظ رکها

آجکل پاکستان میں پہلے سے ذیادہ مقبول فوج اور مجھ سے بہت ذیادہ مضبوط حکومت هے

آج افغانستان کہتا هے برادر اسلامی ملک کیسے کہتے ہیں پاک افغان تعلقات صرف دو ریاستوں جیسے هیں. ... اور ہندوستان همارے منہ پر آئے روز کالک مل رہا هے.

ہندوستان  ، ایران اور افغانستان ایک ساتھ کهڑے هیں

اور هم

دنیا کی برادری میں...... اکیلے کهڑے هیں.

اے میری قوم تیرے جانچنے کا پیمانہ کیا هے. ....؟ پار

1 comment: